شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں اجلاس اور پاکستان کیجانب سے میزبانی خوش آئند ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
12 Oct 2024 13:36
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ اجلاس میں مظلوم مسلمانوں بالخصوص کشمیری عوام کی داد رسی اور دیگر اہم امور پر بھی پاکستان کیجانب سے قائدانہ کردار ادا کیا جائیگا۔
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں اجلاس اور پاکستان کی جانب سے میزبانی خوش آئند ہے۔ امید کرتے ہیں کہ اجلاس میں مظلوم مسلمانوں بالخصوص کشمیری عوام کی داد رسی اور دیگر اہم امور پر بھی پاکستان کی جانب سے قائدانہ کردار ادا کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1166038