لندن، مساجد جلانے کی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
11 Oct 2024 15:00
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مجرم نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت والا تحریری مواد شیئر کیا تھا، مجرم جیرائنٹ بوائس نے 3 بچیوں کے قتل کے بعد کئی پوسٹس کی تھیں۔
اسلام ٹائمز۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں پیش آئے ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد مساجد جلانے کی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت کی جانب سے مسجدوں کو نمازیوں سمیت جلانے کی پوسٹ کرنے والے شخص کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 43 سال کے مجرم جیرائنٹ بوائس نے 3 بچیوں کے قتل کے بعد کئی پوسٹس کی تھیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مجرم نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت والا تحریری مواد شیئر کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1165801