QR CodeQR Code

بی جے پی کی رسوا کن شکست سے ثابت ہو گیا کشمیری عوام نے ہندوستان کو مسترد کر دیا ہے، سردار عتیق

11 Oct 2024 13:38

اپنے ایک بیان میں مسلم کانفرنس کے رہنما کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد گزشتہ پانچ سال سے سوا کروڑ آبادی والے مسلم اکثریتی علاقے میں کوئی منتخب مقامی حکومت نہیں ہے بلکہ گورنر راج جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ریاستی انتخابات میں ملک کی حکمراں جماعت بی جے پی کی رسوا کن شکست سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشمیری عوام نے ہندوستان کو مسترد کر دیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد گزشتہ پانچ سال سے سوا کروڑ آبادی والے مسلم اکثریتی علاقے میں کوئی منتخب مقامی حکومت نہیں ہے بلکہ گورنر راج جاری ہے تاہم منگل کے روز ریاست کے لوگوں نے اپوزیشن جماعتوں کو کل نشستوں کے پچاس فی صد سے زیادہ پر کامیاب کر کے اپنی پہلی منتخب حکومت کے قیام کی راہ ہموار کر دی ہے۔ 2014ء کے بعد یہ پہلے مقامی انتخابات تھے۔ لاکھوں فوجیوں کے ذریعے کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری رکھے جانے کے باوجود مقبوضۃ کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو کچلنے کی سرتوڑ کوششوں کی اس کھلی ناکامی کے بعد عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے معاملے میں آٹھ دہائیوں سے جاری بے حسی ترک کر کے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا حق دلانے کیلئے نتیجہ خیز کردار ادا کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1165790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1165790/بی-جے-پی-کی-رسوا-کن-شکست-سے-ثابت-ہو-گیا-کشمیری-عوام-نے-ہندوستان-کو-مسترد-کر-دیا-ہے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com