QR CodeQR Code

ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے

11 Oct 2024 13:02

ڈاکٹر ذاکر نائیک تبلیغی مرکز رائیونڈ بھی جائیں گے، جبکہ لاہور میں بیوروکریٹس سے بھی خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے گورنر ہاوس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو عشائیہ دینے یا ان کے اعزاز میں کوئی تقریب رکھنے سے معذرت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک لاہور پہنچ گئے۔ آج وہ مرکز اہلحدیث میں نماز جمعہ کی اقتداء کریں گے۔ مرکز اہلحدیث پہنچنے پر مرکزی جمیعت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک تبلیغی مرکز رائیونڈ بھی جائیں گے، جبکہ لاہور میں بیوروکریٹس سے بھی خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے گورنر ہاوس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو عشائیہ دینے یا ان کے اعزاز میں کوئی تقریب رکھنے سے معذرت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا بادشاہی مسجد میں عوامی پروگرام بھی متوقع ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد کو آگاہ نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1165784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1165784/ممتاز-مذہبی-سکالر-ڈاکٹر-ذاکر-نائیک-لاہور-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com