QR CodeQR Code

خدمت خلق کے جذبے کو پروان چڑھانا ہماری ذمہ داری ہے، پیر مظہر سعید

11 Oct 2024 09:56

گورنمنٹ جناح پائلٹ ہائی سکول نمبر2 میں اسکاوٹس کی تقریب خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اسکاؤٹ تحریک کے ذریعے نوجوانوں کی کردار سازی بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ اور وزیر وائلڈ لائف و فشریر سردار جاوید ایوب نے گزشتہ روز گورنمنٹ جناح پائلٹ ہائی سکول نمبر2 میں اسکاوٹس کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے اسکاوٹس سے حلف بھی لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے مسعود الرحمان، ڈائریکٹرز ایس ڈی ایم اے سعید قریشی، راجہ نعمان، معظم ظفر و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکاؤٹ تحریک کے ذریعے نوجوانوں کی کردار سازی بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے، ہر بچہ اسکاوٹ ہے، خدمت خلق کے جذبے کو پروان چڑھانا ہماری ذمہ داری ہے۔ مخلوق خدا کی خدمت عبادت،اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ خدمت خلق کے جذبے سے معاشرے کی بہتری اور رفاع عامہ کے کاموں میں حصہ لیں۔ اسکاؤٹس کمیونٹی ڈویلمپنٹ، سماجی خدمت اور ناگہانی آفات کی صورت میں اپنا کردار ادا کریں اور اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ وزیر اطلاعات نے اسکاوٹس کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔


خبر کا کوڈ: 1165764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1165764/خدمت-خلق-کے-جذبے-کو-پروان-چڑھانا-ہماری-ذمہ-داری-ہے-پیر-مظہر-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com