فضل الرحمان سے ملاقات میں آئینی عدالت، جوڈیشل ریفامرز پر بات ہوئی، شیری رحمان
11 Oct 2024 00:10
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پیپلزپارٹی کی راہنما کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ سے ملاقات بہت اچھی رہی، ہماری کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے قائم ہو، یہ سیاست میں ہوتا ہے، اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر راہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں آئینی عدالت اور جوڈیشل ریفارمز پر بات ہوئی، ملاقات سے آگے بھی بات چلے گی۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے شیری رحمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بہت اچھی رہی، ہماری کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے قائم ہو، یہ سیاست میں ہوتا ہے، اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔
راہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خصوصی کمیٹی میں تمام معاملات رکھیں، ہم ہر سیاسی جماعت کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں، میاں نواز شریف صاحب سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ شیری رحمان نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے حوالے سے میاں نواز شریف کیساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں، سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے، یہ بات 25 تاریخ کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1165718