علامہ شہنشاہ نقوی کا دورہ ملتان، ادارہ خودی کے رسول اعظم کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھا
10 Oct 2024 23:17
ادارہ خودی کے زیرانتظام اس وقت ہمدرد ہائوس میں یتیم طلباء طالبات کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر ایک سو کے قریب طلباء و طالبات موجود ہیں۔ رسول اعظم کمپلکس کے پہلے مرحلے میں چار دیواری کا کام شروع ہوچکا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ملتان میں ادارہ خودی پاکستان کے پلیٹ فارم سے نونہالان ہمدرد ہائوس، فاطمہ ہائوس کے لیے 11کنال پر مشتمل رسول اعظم کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر ادارہ خودی کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی اور دیگر اراکین جواد رضا جعفری، شعیب جعفری، جواد حیدر، سید عاصم رضا، سلیم عباس صدیقی، جاوید عباس کچھیلا، رضا صدیقی اور دیگر موجود تھے۔ ادارہ خودی کے زیرانتظام اس وقت ہمدرد ہائوس میں یتیم طلباء طالبات کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر ایک سو کے قریب طلباء و طالبات موجود ہیں۔ رسول اعظم کمپلکس کے پہلے مرحلے میں چار دیواری کا کام شروع ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1165707