QR CodeQR Code

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 27 یادداشتوں پر دستخط

10 Oct 2024 23:13

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کو اہم قرار دیتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے لیے ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپٹ سے بدلنے پر زور دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی سرمایہ کار وفد کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 27 یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ معاہدوں پر عمل درآمد کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں اقتصادی روابط اور تعاون مزید بڑھے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری، خالد بن عبدالعزیز الفالح نے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کو اہم قرار دیتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے لیے ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپٹ سے بدلنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جن27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہورہے ہیں یہ سفرکا محض ایک آغاز ہے۔ 

سعودی وزیر کی سربراہی میں مہمان وفد نے صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی، معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مہمان وفد نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی، جنرل عاصم منیر نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ بڑے تجارتی وفد کا دورہ پاک سعودی پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکسٹائل، تعمیراتی شعبے، ٹرانسپورٹ توانائی، پیٹرولیم ،سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تقریب میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مصالحہ جات اور سبزیوں کی برآمد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان ہنر مندافرادی قوت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیمی کنڈکٹرزکی تیاری کے لیے بھی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1165703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1165703/پاکستان-اور-سعودی-عرب-کے-درمیان-مفاہمت-کی-27-یادداشتوں-پر-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com