QR CodeQR Code

مقبوضہ الجلیل و گولان ہائیٹس پر واقع صیہونی ٹھکانوں پر وسیع حملے

8 Oct 2024 17:17

صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطینی و شامی شہروں الجلیل و گولان میں واقع غاصب اسرائیلی رژیم کے اہم عسکری مراکز پر ہوائی حملوں کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ صہیونی میڈیا نے مقبوضہ شامی و فلسطینی شہروں گولان و الجلیل میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے اہم عسکری مراکز پر فضائی حملوں کا اعلان کیا ہے۔

باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ ابتدائی اطلاعات میں شام کے جنوبی علاقوں کی جانب سے متعدد ڈرون طیاروں کے مقبوضہ گولان کی فضائی حدود میں آ دھمکنے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ بعد ازاں صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان سے متعدد میزائلوں کے داغے جانے کے فورا بعد ہی مغربی الجلیل کے حانیتا، ادمیت و شلومی نامی علاقوں میں بھی خطے کے الام بجتے رہے۔

اس حوالے سے عرب چینل الجزیرہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی آپریشن (طوفان الاقصی) کی اولین سالگرہ اور مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر (لبنانی مزاحمتی محاذ کے ساتھ) جاری جنگ کی روشنی میں، حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب تقریباً 200 میزائل فائر کئے ہیں۔

بعد ازاں اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس نے شلومی اور حانیتا نامی غیرقانونی یہودی بستیوں میں واقع غاصب صیہونی فوجیوں کے متعدد اجتماعات کو اپنے تباہ کن میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1165194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1165194/مقبوضہ-الجلیل-گولان-ہائیٹس-پر-واقع-صیہونی-ٹھکانوں-وسیع-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com