QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کیجانب سے 8200 نامی اہم اسرائیلی انٹیلیجنس یونٹ پر میزائل حملہ

8 Oct 2024 17:03

لبنانی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسنے اپنے تازہ میزائل حملے میں تل ابیب میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے 8200 نامی اہم انٹیلیجنس یونٹ کیساتھ منسلک گلیلوٹ بیس کو نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے تل ابیب میں واقع دہشتگرد صیہونی رژیم کی اہم انٹیلیجنس بیس پر اپنے تازہ میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے گذشتہ شب جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ ہم نے اپنے تازہ میزائل حملے میں تل ابیب کے مضافات میں واقع اہم صیہونی ملٹری انٹیلیجنس یونٹ 8200 سے متعلق گلیلوٹ بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں حزب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے اور ان کے قتل عام کے جواب میں، گلیلوٹ بیس کو خیبر سیریز کے مزاحمتی آپریشنز کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق لبنانی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی کہ ہم لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں حملہ آوروں کو روکنے پر مبنی اپنا فرض نبھانے کو ہر لمحہ تیار ہیں اور اس مقصد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1165192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1165192/حزب-اللہ-لبنان-کیجانب-سے-8200-نامی-اہم-اسرائیلی-انٹیلیجنس-یونٹ-پر-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com