فلسطینی مزاحمت نے غاصب اسرائیلی فوج کی جھوٹی ساکھ کو تباہ کر کے رکھدیا ہے، سرایا القدس
8 Oct 2024 16:50
گذشتہ شب جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں الجہاد الاسلامی فی فلسطین سیکرٹری جنرل عسکری ونگ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی میزائل فورسز قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جو اب بھی غاصب اسرائیلی فوج کے باقیماندہ جھوٹے وقار کو مٹی میں ملا دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل عسکری ونگ ابو احمد نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت اب بھی غاصب صیہونی فوج کے باقی ماندہ جھوٹے وقار کو مٹی میں ملا دینے کے لئے بطور کافی صلاحیتوں کی مالک ہے۔
گذشتہ شب جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ابو احمد نے واضح کیا کہ ہمارے پاس اب بھی ایسی ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو غاصب صہیونی فوج کی باقی ماندہ جھوٹی ساکھ کو تہس نہس کر دینے کے لئے کافی ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے طوفان الاقصی کے ذریعے ثابت کر دکھایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم "ناقابل تسخیر" نہیں اور ہم نے اس کی خستہ حالی کو سب پر عیاں کر دیا ہے!
اپنے بیان کے آخر میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہماری میزائل فورسز نے سال بھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، سیکرٹری جنرل ملٹری کونسل سرایا القدس نے تاکید کی کہ "میدانوں کا اتحاد" جنگ میں موثر ہے اور مزاحمت کا ہر ایک محور اپنی بھرپور کوششوں و موثر کردار کے ہمراہ اس میں شریک ہے۔
خبر کا کوڈ: 1165191