کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ، شہر بھر سے متعدد مشکوک افراد گرفتار
8 Oct 2024 14:45
جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کے بعد مشکوک موبائل فون نمبرز کی بنا پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس حوالے سے زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد نصف درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کے بعد مشکوک موبائل فون نمبرز کی بنا پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس حوالے سے زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کی شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سگنل کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں تھیں۔ بلوچستان کی کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1165169