چارسدہ جوڈیشل کمپلکس کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد مارے گئے
8 Oct 2024 13:44
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ موقع پر قتل ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں دو شدید زخمی افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ جوڈیشل کمپلکس کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ موقع پر قتل ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں دو شدید زخمی افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔ فریقین تاریخ پیشی کے لی جوڈیشل کمپلکس آئے تھے۔ فریقین کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کا تنازع ہے۔
خبر کا کوڈ: 1165152