QR CodeQR Code

ایس سی او اجلاس کا پاکستان میں انعقاد کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، محسن نقوی

8 Oct 2024 13:17

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اجلاس میں غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لئے کارروائیوں میں کوئی نرمی نہ برتی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس ہوا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد کی تزئین و آرائش اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریڈ زون بالخصوص وی وی آئی پی روٹس کی بیوٹیفکیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہم شاہراہوں کے اطراف دیدہ زیب لینڈسکیپنگ کی جائے، شہر بھر کو خوبصورت پھولوں اور فینسی لائٹس سے سجایا جائے۔

انہوں نے جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کے فنشنگ کا کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے، پورے اسلام آباد خصوصاً وی وی آئی پی روٹ اور ریڈ زون کی خوبصورتی اور صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اجلاس میں غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لئے کارروائیوں میں کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 1165138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1165138/ایس-سی-او-اجلاس-کا-پاکستان-میں-انعقاد-کامیاب-خارجہ-پالیسی-عکاس-ہے-محسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com