QR CodeQR Code

خود کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنا ہو گا، انوارالحق

8 Oct 2024 11:33

ان خیالات کا اظہار انھوں نے 8 اکتوبر 2005ء کو کشمیر میں آئے ہولناک زلزلے کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس تقریب کا انعقاد مظفرآباد میں یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں یادگارِ شہداء پر کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ چوہدری انوار الحق نے یہ بات 8 اکتوبر 2005ء کو کشمیر میں آئے ہولناک زلزلے کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہو گا۔ اس تقریب کا انعقاد مظفرآباد میں یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں یادگارِ شہداء پر کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں وزراء، انتظامیہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں 8 بجکر 52 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ زلزلے کے شہداء کی یادگار پر پھول رکھے گئے، پولیس دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1165122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1165122/خود-کو-ماحولیاتی-تبدیلیوں-کا-مقابلہ-کرنے-کیلئے-تیار-کرنا-ہو-گا-انوارالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com