QR CodeQR Code

امریکہ اسرائیلی سلامتی کیلئے پرعزم ہے، لائیڈ آسٹن

7 Oct 2024 16:57

آغاز جنگ غزہ کی اولین سالگرہ کے موقع پر غاصب صیہونی وزیر جنگ کیساتھ گفتگو میں امریکی وزیردفاع نے تل ابیب کیلئے واشنگٹن کی "غیر متزلزل" اندھی حمایت پر زور دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ غزہ پر مسلط کردہ غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کے آغاز کی پہلی سالگرہ (7 اکتوبر) کے موقع پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے امریکہ کی جانب سے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے لئے اندھی حمایت پر زور دیا ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت (Yediot Aharonot) کے مطابق یوایو گیلنٹ کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی سلامتی کے لئے امریکہ کے "غیر متزلزل عزم" پر زور دیا۔ صیہونی رپورٹ کے مطابق یہ دعوی کرتے ہوئے کہ واشنگٹن غزہ کی پٹی میں جنگبندی کے لئے پرعزم ہے، امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ، اپنے شہریوں کو تحفظ اور مزید امداد فراہم کرنے سمیت کشیدگی پر قابو پانے کی "اہم صلاحیت" رکھتا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق یوایو گیلنٹ اور لائیڈ آسٹن نے اپنی گفتگو میں ایران مخالف بیانات کو دہرایا اور ایران و علاقائی مزاحمتی گروہوں سے مقابلے پر زور دیا۔ 

واضح رہے کہ غزہ پر مسلط کردہ انسانیت سوز صیہونی جنگ کا 1 سال مکمل ہو جانے اور تقریباً 42 ہزار سے زائد عام فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد بھی امریکی حکام بیانات میں تو غزہ میں جنگبندی کے قیام کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں تاہم میدان جنگ میں وہ غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے ہر قسم کے جنگی جرائم میں عملی طور پر شریک ہیں!


خبر کا کوڈ: 1164964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164964/امریکہ-اسرائیلی-سلامتی-کیلئے-پرعزم-ہے-لائیڈ-آسٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com