QR CodeQR Code

کراچی ایئرپورٹ حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خودکش دھماکے میں 80 کلو بارود استعمال ہوا

7 Oct 2024 13:54

دھماکا گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر ہوئے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، دھماکا خودکش تھا، جس میں 70 سے 80 کلوگرام مواد استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، جسے کے مطابق دھماکا گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پر ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ خودکش حملہ غیر ملکیوں کے وفد پر ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 12 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا اور تین مکمل تباہ ہوئیں، دھماکے میں تقریباً 70 سے 80 کلو گرام کمرشل دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور گاڑی میں دھماکا خیز مواد لے کر سوار تھا اور چینی باشندوں کی آمد کا منتظر تھا، جس نے ہدف کو قریب آتے دیکھ کر گاڑی ان سے ٹکرا دی۔


خبر کا کوڈ: 1164921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164921/کراچی-ایئرپورٹ-حملے-کی-ابتدائی-رپورٹ-تیار-خودکش-دھماکے-میں-80-کلو-بارود-استعمال-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com