QR CodeQR Code

کراچی دھماکا خودکش قرار، غیر ملکیوں کی گاڑی سے بارود سے بھری کار ٹکرائی گئی

7 Oct 2024 13:40

کار سوار خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا۔ قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی، کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا، جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئرپورٹ کے باہر غیر ملکیوں کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرائی۔ حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی، کار سوار خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا۔ قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی، کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا، جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد غیر ملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی، دھماکے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا، جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے، بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 1164915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164915/کراچی-دھماکا-خودکش-قرار-غیر-ملکیوں-کی-گاڑی-سے-بارود-بھری-کار-ٹکرائی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com