QR CodeQR Code

سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث پختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

5 Oct 2024 22:22

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔ ذرائع نے بھی بتایا کہ کے پی کے پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3 کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی چوک اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث سول کپڑوں میں ملبوس کے پی کے پولیس کے 11 حاضر سروس اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔ ذرائع نے بھی بتایا کہ کے پی کے پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3 کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا تمام اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پکڑا ہے، ان 5 پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1164589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164589/سکیورٹی-اہلکاروں-پر-حملوں-میں-ملوث-پختونخوا-پولیس-کے-11-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com