پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت، بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے، مریم نواز
5 Oct 2024 22:12
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں، آج دُنیا کے سامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہ ہے، نہ تھی اور نہ ہو سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہئے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں، آج دُنیا کے سامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہ ہے، نہ تھی اور نہ ہو سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہئے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں جن کو انہوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کے لیے استعمال کیا ہے، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے۔؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں تحریکِ انتشار کے وکلا کے پتھراؤ سے کانسٹیبل بلال شدید زخمی ہوا ہے، کیا ایسی حرکت کوئی سیاسی جماعت کر سکتی ہے۔؟ اور یہ پہلی بار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 1164588