QR CodeQR Code

عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 2 فوجی ہلاک

4 Oct 2024 18:14

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں فوجی اڈے میں فوجیوں کے رہائشی کمروں کو نشانہ بنایا گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز لبنان کے مزاحمتی گروہ حزب اللہ کی جانب سے بھی زمینی جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق گذشتہ روز عراقی مزاحمتی گروہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر دو ڈرونز داغے گئے۔ ڈرونز نے اسرائیلی فوج کے اڈے کو نشانہ اور اس دوران خطرے سے خبردار کرنے والے سائرن بھی نہیں بجے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ڈرون کے حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 24 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں فوجی اڈے میں فوجیوں کے رہائشی کمروں کو نشانہ بنایا گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز لبنان کے مزاحمتی گروہ حزب اللہ کی جانب سے بھی زمینی جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1164383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164383/عراق-سے-اسرائیلی-فوجی-اڈے-پر-ڈرون-حملے-میں-2-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com