QR CodeQR Code

گرفتاریاں، مقدمے، جبر پی ٹی آئی قیادت کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، خواجہ فاروق احمد

4 Oct 2024 10:59

رہائی کے بعد استقبالیہ جلوس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ازاد کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کا غصب شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر و پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ گرفتاریاں، مقدمے اور جبر تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کا غصب شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے اور تحریک انصاف کی حکومت قائم کریں گے، وزیراعظم اور سپیکر اسمبلی نے بحیثیت پارلیمنٹرین میری بلاجواز گرفتاری پر منفی اور غیر جمہوری طرز عمل کا مظاہرہ کیا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سے تو پنجاب اسمبلی کے سپیکر بہتر نکلے جنہوں نے تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی راجہ تنویر اسلم کی رہائی کیلئے پروٹیکس آرڈر جاری کیا اور پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ممبر اسمبلی کی فوری رہائی یقینی بنائی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اس وقت ناکام ہو چکی ہے، مقبوضہ کشمیر  میں ڈھونگ انتخابات، حریت قیادت اور سیاسی رہنمائوں کی گرفتاریوں کے خلاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اگر مقبوضہ کشمیر کے حالات پر بھی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاتا تو پھر اس اسمبلی کے قیام کا کیا جواز ہے، حکومت ہماری ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس نہیں بلاتی لیکن جب بھی آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا عمران خان کی رہائی، کارکنوں کی گرفتاروں کے متعلق قرارداد پیش کریں گے، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر پوری قوت کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے، جبر و تشدد پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد مظفرآباد پہنچنے پر استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ فاروق احمد کو برارکوٹ سے سیکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں مظفرآباد لایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1164259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164259/گرفتاریاں-مقدمے-جبر-پی-ٹی-ا-ئی-قیادت-کے-حوصلے-پست-نہیں-کر-سکتے-خواجہ-فاروق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com