QR CodeQR Code

ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند رکھا، عارف علوی

4 Oct 2024 11:00

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ اسرائیل مملکتوں میں غنڈے کی طرح معصوم لوگوں کی جان لے رہا ہے، قائدِاعظم کا پہلا مؤقف یہ تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کیلئے ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ایران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند رکھا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی نے کہا کہ اسرائیل مملکتوں میں غنڈے کی طرح معصوم لوگوں کی جان لے رہا ہے، قائدِاعظم کا پہلا مؤقف یہ تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کیلئے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سے ملاقات ہوئی ہے، خراجِ تحسین پیش کرنے آیا تھا کہ ملک کے مشکل حالات میں یہ قربانی دے رہے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ تحریکِ انصاف پُرامن جماعت ہے، جتنے جلسے کیے پُرامن کیے، ہر جلسے میں پولیس نے تشدد کیا ہے، میں نےاپیل کی ہے پی ٹی آئی جتنے احتجاج کرے امن کے دائرے میں کرے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اکتوبر کو لاہور میں بھی پرامن جلسہ ہوگا، اسلام آباد میں بھی ہم پرامن ہیں مگر حکومت خود حالات خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو کنٹینرستان بنا دیا گیا ہے، جگہ جگہ کنٹینر لگا کر عام شہریوں کیلئے زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ حکومت کے یہ اقدامات خود حکومت کیلئے نقصان دہ ہیں، لوگوں میں مینڈیٹ چور حکومت کیخلاف مزید نفرت پیدا ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1164256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164256/ایران-نے-اسرائیل-پر-حملہ-کرکے-مسلمانوں-کا-سر-فخر-سے-بلند-رکھا-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com