ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سید حسن نصر اللہ کی مجلس ترحیم و دعائے توسل کا اہتمام
4 Oct 2024 08:51
علامہ اقتدار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں قائد مقاومت سید حسن نصراللہ اور اُن کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا، اُنہوں نے کہا کہ آج دنیا کے سامنے دو طاقتیں ہیں ایک مظلوم کے ساتھ اور ایک ظالم کے ساتھ ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کس کے ساتھ کھڑے ہیں، آیا مظلومین فلسطین و لبنان کے ساتھ ہیں یا امریکہ و اسرائیل کے ساتھ۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت جنوبی پنجاب مسجد ولی العصر میں قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کے لیے مجلس ترحیم اور دعائے توسل کا اہتمام کیا گیا، مجلس ترحیم اور دعائے توسل کی تلاوت صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر مومنین و نمازیوں نے مجلس ترحیم میں شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا طاہر زاہد، نعیم شہزاد بھٹی، ذاکر حسین خان اور دیگر موجود تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں قائد مقاومت سید حسن نصراللہ اور اُن کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج دنیا کے سامنے دو طاقتیں ہیں ایک مظلوم کے ساتھ اور ایک ظالم کے ساتھ ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کس کے ساتھ کھڑے ہیں، آیا مظلومین فلسطین و لبنان کے ساتھ ہیں یا امریکہ و اسرائیل کے ساتھ۔
خبر کا کوڈ: 1164216