QR Code
تہران کی مرکزی نماز جمعہ راہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں
4 Oct 2024 01:59
راہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کل 4 اکتوبر کو نماز جمعہ سے قبل مجاہد کبیر اور مسلم امہ کے معزز قائد شہید سید حسن نصراللہ اور شہید جنرل نیل فروشان سمیت آپ کے دیگر شہید ساتھیوں کی مجلس ترحیم 10.30 بجے دن میں منعقد ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ کل تہران کی مرکزی نماز جمعہ راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ راہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کل 4 اکتوبر کو نماز جمعہ سے قبل مجاہد کبیر اور مسلم امہ کے معزز قائد شہید سید حسن نصراللہ اور شہید جنرل نیل فروشان سمیت آپ کے دیگر شہید ساتھیوں کی مجلس ترحیم 10.30 بجے دن میں منعقد ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق شہید سید حسن نصراللہ اور آپ کے ساتھیوں کی مجلس ترحیم کا اہتمام راہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے کیا گیا ہے اور یہ مصلائے امام خمینی رح میں منعقد ہوگی۔شہدائے استقامت کی مجلس ترحیم کے فورا بعد اس ہفتے کی نماز جمعہ بھی مصلائے تہران میں ہوگی جس کی امامت راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1164208
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com