QR CodeQR Code

امیر جماعت اسلامی کی بلاول بھٹو زرداری و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

4 Oct 2024 00:05

امیر جماعت اسلامی کے کا کہنا تھا کہ غزہ میں 43ہزار افرادجن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے کو شہید کرنے کے بعد اب اسرائیل لبنان پر حملہ آور ہوچکا ہے، لبنان میں حسن نصراللہ کو اس وقت شہید کیا گیا جب اقوام متحدہ کا اجلاس جاری تھی، ثابت ہوگیا ہے کہ اقوام متحدہ بے بس ادارہ ہے اور اسرائیل کی کسی کو پروا نہیں۔ 


اسلام ٹائزم۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود پاکستان کی تمام اپوزیشن اور حکومتی پارٹیوں کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ جاندار موقف اپنا کر 7اکتوبر کو سڑکوں آکر احتجاج کرنا چاہیے۔ انہوں نے بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ وہ حکومت میں ہونے کے ناطے وزیراعظم شہباز شریف سے کہیں کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر 7اکتوبر کو حکومت کی جانب سے احتجاج کی کال دیں، جماعت اسلامی مکمل سپورٹ کرے گی، یہ مسئلہ کریڈٹ کا نہیں ہے، فلسطین میں معصوموں کا قتل عام جاری ہے اور مسلم دنیا کے حکمران کوئی مضبوط اور جاندار موقف لینے سے قاصر ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں 43ہزار افرادجن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے کو شہید کرنے کے بعد اب اسرائیل لبنان پر حملہ آور ہوچکا ہے، لبنان میں حسن نصراللہ کو اس وقت شہید کیا گیا جب اقوام متحدہ کا اجلاس جاری تھی، ثابت ہوگیا ہے کہ اقوام متحدہ بے بس ادارہ ہے اور اسرائیل کی کسی کو پروا نہیں، اس صورتحال میں مسلم دنیا اور خصوصی طور پر پاکستانی حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ قبل ازیں امیر جماعت نے وفد کے ہمراہ بلاول بھٹو زرادی سے ملاقات کی۔ دونوں اطراف نے غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کی اور اس امر پر اتقاق کیا کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو اہل فلسطین کے حق میں مشترکہ پلیٹ فارم سے آواز بلند کرنی چاہیے۔

بعدازاں امیر جماعت نے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں رہنماں نے اسرائیلی جارحیت اور سفاکیت کی مذمت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو یک زبان ہوکر فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانی چاہیے اور حکمرانوں کو مجبور کرنا چاہیے کہ وہ لفظی بیانات اور مذمتوں کی بجائے مظلوموں کو صہیونی مظالم سے نجات دلانے کی خاطر عملی اقدامات کریں۔ شاہد خاقان عباسی نے جماعت اسلامی کی فلسطین کاز کے لیے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

 


خبر کا کوڈ: 1164201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164201/امیر-جماعت-اسلامی-کی-بلاول-بھٹو-زرداری-سابق-وزیراعظم-شاہد-خاقان-عباسی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com