QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم سرخرو، سپریم کورٹ نے این اے 37 کرم میں ری کاونٹنگ کیس ڈسمس کر دیا

3 Oct 2024 21:03

حمید حسین نے کہا کہ ساجد طوری کی جانب سے یہ تیسری غیر آئینی کوشش تھی کہ کسی طرح وہ اہل کرم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال سکیں، لیکن الحمد اللہ ایک بار پھر خداوند متعال نے ہمیں سرخرو کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں این اے 37 کرم کی ری کاونٹنگ کیس کی سماعت ہوئی، مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کامیاب ٹھہرے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ میں آج این اے 37 کرم سے کامیاب ایم ڈبلیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کے ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شکست کا سامنا کرنے والے امیدوار ساجد طوری کی درخواست پر دائر اپیل کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کے واضح اکثریت سے کامیاب ایم این اے انجینئر حمید حسین کے ری کاونٹنگ کیس کو ڈسمس کردیا۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پولیٹیکل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی، مولانا چوہدری ضیغم عباس، مولانا عیسیٰ امینی و دیگر بھی ایم این اے انجینئر حمید حسین کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ ساجد طوری کی جانب سے یہ تیسری غیر آئینی کوشش تھی کہ کسی طرح وہ اہل کرم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال سکیں، لیکن الحمد اللہ ایک بار پھر خداوند متعال نے ہمیں سرخرو کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1164179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164179/ایم-ڈبلیو-سرخرو-سپریم-کورٹ-نے-این-اے-37-کرم-میں-ری-کاونٹنگ-کیس-ڈسمس-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com