QR CodeQR Code

اسلام آباد میں کل احتجاج کرنیوالے سوچ سمجھ کر نکلیں، پورا بندوبست ہے، محسن نقوی

3 Oct 2024 20:35

وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہوں گا کسی ملک کا صدر آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں، کیوں کہ ملائشین وزیراعظم آپ کے ملک میں ہیں اور آپ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کہہ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر کل کوئی اسلام آباد میں احتجاج کرے گا تو ہم نے اس کیلئے پورا بندوبست کیا ہوا ہے ہم خبردار کر رہے ہیں پھر کوئی شکوہ نہ کرے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی ڈی چوک آنے کی بات کرے تو جو ہاتھ چڑھے گا اس کیساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی۔ انہوں ںے کہا کہ سعودی وفد پاکستان آ رہا ہے، ہم نے آرمی کو اسلام آباد میں تعینات کر دیا ہے، ہمیں ہر صورت سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، انہیں بطور پاکستانی یہ زیب نہیں دیتا، مولانا فضل الرحمان نے درخواست کی ہے احتجاج کو موخر کر دیں اگر موخر نہیں کریں گے تو پھر سٹیٹ موجود ہے، سیاسی کارکن کل نکلنے سے پہلے دس دفعہ سوچیں بعد میں ہم سے شکوہ نہ کریں، سترہ اکتوبر تک ہم نے اپنی حکمت عملی بنالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہوں گا کسی ملک کا صدر آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں، کیوں کہ ملائشین وزیراعظم آپ کے ملک میں ہیں اور آپ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کے پروٹوکول میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے، ہم اس طریقے سے کسی جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی ملک کا سربراہ شہر میں موجود ہو اور آپ شہر پر دھاوا بولیں، تو آپ کس کے مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں؟ بھارتی وزیراعظم لاہور میں تھے اور ایک چھوٹا سا واقعہ ہوا اور وہ ابھی تک ہمیں خراب کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1164166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164166/اسلام-ا-باد-میں-کل-احتجاج-کرنیوالے-سوچ-سمجھ-کر-نکلیں-پورا-بندوبست-ہے-محسن-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com