QR CodeQR Code

علماء الحادی فکر کو روکنے کی تیاری کریں، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

3 Oct 2024 20:41

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ الحاد نے ابراہیمی مذاہب میں سے یہودیت اور عیسائیت کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ اسلام کے ماننے والے الحادی فکر کے اس سیلاب کو روک سکتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اس فکر کے اثرات نظر آ رہے ہیں، علماء خاص طور پر نئے انداز سے اس فکر کو روکنے کیلئے اپنے آپ کو علمی طور پر تیار کریں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ علماء الحادی فکر کو روکنے کی تیاری کریں۔ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ علم دین کے حصول کا بنیادی مقصد اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حضور سر خرو کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ ضیاءالعلوم کے 63 ویں سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب میں علماء و طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحاد نے ابراہیمی مذاہب میں سے یہودیت اور عیسائیت کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ اسلام کے ماننے والے الحادی فکر کے اس سیلاب کو روک سکتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اس فکر کے اثرات نظر آ رہے ہیں، علماء خاص طور پر نئے انداز سے اس فکر کو روکنے کیلئے اپنے آپ کو علمی طور پر تیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آئینی ترمیم کو 50 سال ہو چکے ہیں۔ 50 سال بعد پھر قوم نے اس موقف کو اکٹھے ہو کر دہرایا ہے۔ ختم نبوت کے مقصد کیلئے ماضی میں سب کے مل کر کام کرنے سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ اب بھی اس کے تحفظ کیلئے سب کو مل کر چلنا ہو گا۔ علم دین کے حصول کے بعد سب سے اہم یہ ہے کہ اسے اپنے گھر والوں، محلہ اور شہر کی سطح پر پھیلانا ہے۔ دین اسلام کی بقاء مدارس سے ہے۔ اس لئے مدارس سے اپنے تعلق کو قائم رکھیں اور انہیں آباد رکھنے لئے ہر ممکن اقدام کریں۔


خبر کا کوڈ: 1164158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164158/علماء-الحادی-فکر-کو-روکنے-کی-تیاری-کریں-ڈاکٹر-راغب-حسین-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com