QR CodeQR Code

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں آئی ایس او کے زیراہتمام سید حسن نصراللہ کی یاد میں چراغاں

3 Oct 2024 19:13

اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ شرکاء نے فلسطین کے پرچم اور شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ممتاز عالم دین علامہ سید اسد عباس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہید کی حیات پر روشنی ڈالی اور ان کے فلسطین و لبنان کی تحریک مزاحمت کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے شہید مرتضیٰ مطہری یونٹ پنجاب یونیورسٹی میں شہید سید حسن نصراللہ سے تجدید عہدِ وفا کیلئے چراغاں کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ شرکاء نے فلسطین کے پرچم اور شہید سید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ممتاز عالم دین علامہ سید اسد عباس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہید کی حیات پر روشنی ڈالی اور ان کے فلسطین و لبنان کی تحریک مزاحمت کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیال کیا۔ علامہ سید اسد عباس کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ناجائز ریاست کا خاتمہ ہے، اس کیلئے امت کو اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ یہ حوصلہ افزاء بات ہے کہ پوری امت مسئلہ فلسطین پر ایک پیج پر ہے، مگر امریکہ کے غلام مسلم حکمران اپنے ذاتی مفادات کیلئے روایتی چشم پوری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اسرائیل جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے ایک کامیاب حملے پر ایرانی قیادت بالخصوص رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام اپنے مظلوم فلسطینی و لبنانی بھائیوں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کی خاموش پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1164149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164149/لاہور-پنجاب-یونیورسٹی-میں-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-سید-حسن-نصراللہ-کی-یاد-چراغاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com