QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مسئلہ فلسطین پر ایک پیج پر ہیں، بلاول بھٹو

3 Oct 2024 18:05

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جماعتِ اسلامی سے ملاقات میں فلسطین کے مسئلے پر بات ہوئی، فلسطین میں مسلمان کی سرزمین پر قبضے کی ایک نئی مہم اسرائیل نے 7 اکتوبر سے شروع کی۔ اسرائیل کی پوری سازش میں غزہ کے مسلمانوں کا قتلِ عام کیا گیا، اسرائیل کو عالمی انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی۔ حافظ نعیم الرحمان نے بلاول کو 7 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جماعتِ اسلامی سے ملاقات میں فلسطین کے مسئلے پر بات ہوئی، فلسطین میں مسلمان کی سرزمین پر قبضے کی ایک نئی مہم اسرائیل نے 7 اکتوبر سے شروع کی۔ اسرائیل کی پوری سازش میں غزہ کے مسلمانوں کا قتلِ عام کیا گیا، اسرائیل کو عالمی انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں، اسرائیل نے لبنان میں موبائل فون اور پیجر کو بموں میں تبدیل کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی اور پیپلز پارٹی کے سیاسی اختلاف ایک طرف فلسطین کے مسئلے پر ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورتِحال پر تمام پاکستان کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی کی غزہ میں مسلمانوں کے قتلِ عام کی آگاہی کی تعریف کرتے ہیں۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ایک سال سے غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بد قسمتی سے اسرائیل کو روکنے والا کوئی نہیں، امریکہ اس کی پشت پر کھڑا ہے۔  فلسطین کے مسئلے پر مسلم عوام کو ساتھ دینا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کی ٹیم سے اچھی میٹنگ ہوئی۔ پیپلز پارٹی کو 7 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے، فلسطین کے مسئلے پر جماعت اسلامی اور ذوالفقار بھٹو کا مضبوط مؤقف رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1164133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164133/پیپلز-پارٹی-اور-جماعت-اسلامی-مسئلہ-فلسطین-پر-ایک-پیج-ہیں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com