QR CodeQR Code

حکمران و مقتدر قوتیں بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں سمجھ رہے، جماعت اسلامی

3 Oct 2024 10:34

کوئٹہ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ حکمرانوں مقتدر قوتوں کی نااہلی کیوجہ سے بلوچستان کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حکمران و مقتدر قوتیں بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں سمجھ رہے۔ اس لئے لوگوں کو انسانی حقوق حاصل ہیں، نہ آئینی و قانونی حقوق حاصل ہیں۔ جس سے احساس محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے، تعلیم وصحت کی سہولیات میسر نہیں، جرائم پیشہ اور منشیات فروش آزاد گھوم رہے ہیں۔ جنہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوئی خوف تک نہیں ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں وفد اور اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں مقتدر قوتوں کی لوٹ مار، نااہلی، ناکامی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے۔ لوگوں کو روزگار دیا جارہا ہے اور نہ ہی سرحدی تجارت پر عائد پابندی ختم ہورہی ہے۔ جس سے غربت کی شرح میں سنگین اضافہ ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1164068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164068/حکمران-مقتدر-قوتیں-بلوچستان-کے-عوام-کو-انسان-نہیں-سمجھ-رہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com