QR CodeQR Code

حکومت آئینی ترمیم کیلئے کروڑوں روپے دیکر اراکین کی وفاداریاں تبدیل کروانا چاہتی ہے، جنید اکبر

3 Oct 2024 09:36

تحریک انصاف کے جنید اکبر خان نے کہا یہ ممکن ہے کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی ضرورت ہی نہ رہے کیونکہ حکومت آئینی ترمیم کیلئے وفاداریاں تبدیل کروانے کیلئے 50 50 کروڑ کی پیشکش کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جنید اکبر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئینی ترمیم کیلئے کروڑوں روپے دیکر اراکین کی وفاداریاں تبدیل کروانا چاہتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنماء بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے اسی پارلیمنٹ سے نمبر پورے کریں گے۔ اس پر تحریک انصاف کے جنید اکبر خان نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا یہ ممکن ہے کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی ضرورت ہی نہ رہے کیونکہ حکومت آئینی ترمیم کیلئے وفاداریاں تبدیل کروانے کیلئے 50 50 کروڑ کی پیشکش کررہی ہے۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو این او سی کیلئے درخواست نہیں دی گئی کیونکہ ہمیں اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج ضرور کریں گے، اب ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے کہ ہمارے خلاف ایف آر کاٹی جائیں کیونکہ ہمارے خلاف پہلے ہی بہت ایف آر کاٹی جا چکی ہیں۔ مسلم لیگ نون کے بیرسٹر عقیل نے پنجابی زبان میں کہا اِن کا ایف آرز کا جھاکا لے گیا ہے (یعنی ایف آئی آررز کا خوف ختم ہوگیا ہے)۔


خبر کا کوڈ: 1164060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164060/حکومت-ا-ئینی-ترمیم-کیلئے-کروڑوں-روپے-دیکر-اراکین-کی-وفاداریاں-تبدیل-کروانا-چاہتی-ہے-جنید-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com