QR CodeQR Code

نواز شریف کے بیان پر خیبر پختونخوا حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

3 Oct 2024 08:10

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ شاید میاں صاحب کو اندازہ نہیں خیبر پختوخوا کا صحت کارڈ پنجاب میں بھی استعمال ہوتا ہے، خیبر پختونخوا کا شہری پاکستان بھر میں صحت کارڈ پر علاج کرسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں روزگار ہے تو پنجاب سے 60 لاکھ لوگ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کیوں گئے۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے بیان پر ردعمل میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ شاید میاں صاحب کو اندازہ نہیں خیبر پختوخوا کا صحت کارڈ پنجاب میں بھی استعمال ہوتا ہے، خیبر پختونخوا کا شہری پاکستان بھر میں صحت کارڈ پر علاج کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پنجاب میں روزگار ہے تو پنجاب سے 60 لاکھ لوگ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کیوں گئے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ قرض سے اورنج لائن، میٹرو اور موٹر وے لگانا کون سی بڑی بات ہے، میاں صاحب اپنا لگایا ہوا ایک منصوبہ بتا دیں جس کا قرض آپ نے اتارا ہو۔ مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ میاں صاحب 1990 کے دور سے نکلیں اب دنیا بدل گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1164048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1164048/نواز-شریف-کے-بیان-پر-خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-ردعمل-سامنے-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com