QR CodeQR Code

متنازعہ بھارتی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے

2 Oct 2024 23:16

گورنر ہاؤس میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی آمد ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کا خیرمقدم کیا۔ گورنر ہاؤس آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ متنازعہ بھارتی مبلغ نے خیر مقدم کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ متنازعہ بھارتی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور وفد کا استقبال جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے شیخ فارق نائیک بھی ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نماز مغرب کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں ادا کی اور نماز مغرب کے بعد ائیر پورٹ سے میزبان کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ بعدازاں گورنر ہاؤس میں معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی آمد ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کا خیرمقدم کیا۔ گورنر ہاؤس آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ متنازعہ بھارتی مبلغ نے خیر مقدم کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1163987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163987/متنازعہ-بھارتی-مبلغ-ڈاکٹر-ذاکر-نائیک-کراچی-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com