QR CodeQR Code

مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیل ہماری جوہری تنصیبات پر حملے کی جرات کرے، سیید عباس عراقچی

2 Oct 2024 22:34

عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم کی کسی بھی حماقت کا مناسب اور قوی جواب دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ صیہونی رژیم کی کسی بھی حماقت کا مناسب اور قوی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیل ہماری جوہری تنصیبات پر حملوں کی جرات کرے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور یہی امر ہماری خارجہ پالیسی کا رکن بھی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار قطر کے نیوز چینل العربی سے گفتگو میں کیا۔ ان کی یہ گفتگو گزشتہ شب اسرائیل پر ایران کی جوابی کارروائی کے بعد سامنے آئی۔ یاد رہے کہ بدھ کی شب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے اسرائیل کی جانب 200 بلیسٹک میزائل داغے۔ جس میں اسرائیل کے جاسوس اڈے اور عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ داغے گئے میزائلوں میں سے 90 فیصد ٹھیک اپنے نشانوں پر لگے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ حملے "حماس" کے سربراہ شهید "اسماعیل هنیه"، "حزب الله" کے سربراہ شهید "سید حسن نصر الله" اور ایران کے عسکری مشیر جنرل "عباس نیل فروشان" کی ٹارگٹ کلنگ کے جواب میں انجام دئیے گئے۔ ایران کے انقلابی گارڈز نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں کسی بھی صیہونی جارحیت کا اس سے مزید سخت جواب دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1163983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163983/مجھے-نہیں-لگتا-کہ-اسرائیل-ہماری-جوہری-تنصیبات-پر-حملے-کی-جرات-کرے-سیید-عباس-عراقچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com