QR CodeQR Code

لبنان، حزب اللہ سے جھڑپ میں 8 صیہونی فوجی واصل جہنم، 7 زخمی

2 Oct 2024 13:43

حزب اللہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو پسپا ہونے سے قبل جھڑپ میں شدید نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ مالی اور جانی نقصان پر اسرائیلی فوجی بھاگ کھڑے ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوج ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں اور سات فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ اسرائیل کی بری فوج حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کے لیے جنوبی لبنان کے اندر داخل ہوگئیں، جہاں انھیں جانباز جنگجوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرکے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو پسپا ہونے سے قبل جھڑپ میں شدید نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ مالی اور جانی نقصان پر اسرائیلی فوجی بھاگ کھڑے ہوئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے فضائیہ حملوں کے بعد اب لبنان کے جنوبی علاقوں میں دوبدو لڑائی کے لیے اپنی بری فوجیں داخل کی تھیں۔ اسرائیلی بری فوج نے درجن سے زائد دیہاتوں کو خالی کروا لیا۔ ادھر گذشتہ روز ایران نے اسرائیل میں اہم فوجی اور سکیورٹی اہداف پر سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے، جسے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے ایران کو خمیازہ بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1163977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163977/لبنان-حزب-اللہ-سے-جھڑپ-میں-8-صیہونی-فوجی-واصل-جہنم-7-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com