QR CodeQR Code

اترپردیش کے امیٹھی میں سید حسن نصراللہ کے حق میں احتجاج، 8 نوجوان گرفتار

2 Oct 2024 22:14

مظاہرین نے سید حسن نصراللہ کی تصویر اور بینر اٹھا رکھے تھے اور حزب اللہ کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ جلوس میں مرد و زن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر اور لکھنؤ کے بعد اب اترپردیش کے امیٹھی علاقہ میں سید حسن نصراللہ کی حمایت میں جلوس نکال کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سید حسن نصراللہ کے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی خبر ملتے ہی انتظامیہ چوکس ہوگئی، بغیر اجازت جلوس نکالنے پر پولیس نے منتظم سمیت کئی لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔ پولیس نے 40 نامزد، 11 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان میں سے 8 کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ مظاہرین نے سید حسن نصراللہ کی تصویر اور بینر اٹھا رکھے تھے اور حزب اللہ کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ جلوس میں مرد و زن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انتظامیہ کو جیسے ہی معاملے کی اطلاع ملی تو وہ فوراً الرٹ موڈ میں نظر آئی۔ اس پورے معاملے میں پولیس نے کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور منتظم سمیت کئی لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ اس معاملے میں سی او تلوئی اجے سنگھ نے کہا کہ امیٹھی کے تحت جیس قصبے میں بغیر اجازت کے بھیڑ جمع کرنے اور نعرے لگانے کے لئے جلوس نکالا گیا۔ اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے جلوس کے منتظم محمد عنصر ولد افتخار، ذیشان ولد افتخار، سید احمد ولد اقبال مہندی، سید عزیز الحسنین، نسیم حیدر ولد عباس، تہذیب ولد ایوب کو گرفتار کر لیا ہے۔ بادشاہ انور ولد فقیر عباس اور توفیق حسین ولد عیسیٰ کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1163971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163971/اترپردیش-کے-امیٹھی-میں-سید-حسن-نصراللہ-حق-احتجاج-8-نوجوان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com