QR CodeQR Code

کوٹہ سسٹم پر سوال، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا جواب سے گریز

2 Oct 2024 20:52

کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک دو ارب ڈالرز کے لئے سعودیہ اور دیگر کے سامنے کہتے ہیں بتائیں کیا کرنا ہے؟ 4 ارب ڈالرز کے چاول ایکسپورٹرز کی کوئی اہمیت نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں اپ ڈاؤن نہیں بس ڈاؤن ہی ڈاؤن ہے۔ کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک دو ارب ڈالرز کے لئے سعودیہ اور دیگر کے سامنے کہتے ہیں بتائیں کیا کرنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ 4 ارب ڈالرز کے چاول ایکسپورٹرز کی کوئی اہمیت نہیں، چاول کے کام کو صنعت کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں کوٹہ سسٹم سے متعلق کئی بار سوال کے باوجود گورنر سندھ نے جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بل آئے گا تو دیکھیں گے، میں ساری پارٹیوں کا گورنر اور وفاق کا نمائندہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1163962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163962/کوٹہ-سسٹم-پر-سوال-گورنر-سندھ-کامران-ٹیسوری-کا-جواب-سے-گریز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com