QR CodeQR Code

نظربندی کے خلاف میرواعظ مولوی عمر فاروق نے کشمیر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی

2 Oct 2024 21:03

کُل جاعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ آئین میں درج قدرتی انصاف اور انسانی حقوق کے قوانین کے پیش نظر میرواعظ کو نظر بندی سے فوری ریلیف فراہم کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر اور کُل جاعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مولوی محمد عمر فاروق نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں ان کی ’گھر میں نظربندی‘ کو چیلنج کیا گیا ہے اور عدالت جمعہ کو درخواست کی سماعت کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ میرواعظ محمد عمر فاروق ایک ماہ سے گھر میں نظربند ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔ ایسے میں جموں کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے وہ آزاد ہیں اور وہ مرضی کے مطابق کہیں بھی جاسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پولیس انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ مذکورہ رٹ پٹیشن کے زیر التوا ہونے کے دوران بھی میرواعظ کو ایک بار پھر غیر قانونی اور غیر آئینی طور حراست میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں ان کے بنیادی اور مذہبی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

اس لئے میرواعظ عمر فاروق کو ایک اور سی ایم پی نمبر 5884/2024 ایک فوری شنوائی کیلئے دائر کرنے پر مجبور کیا گیا اور اس درخواست کی پیروی میں سی ایم پی نمبر اب اس مہینے کی 4 تاریخ یعنی جمعہ کو ہائی کورٹ میں شنوائی کے لئے درج ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ آئین میں درج قدرتی انصاف اور انسانی حقوق کے قوانین کے پیش نظر میرواعظ کو نظر بندی سے فوری ریلیف فراہم کرے گی اور انہیں رہا کیا جائے گا۔ اس دوران قانونی برادری، سیاسی تنظیموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ میرواعظ عمر فاروق کو حاصل بنیادی حقوق کو سلب کئے جانے کے ضمن میں اس زیادتی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔


خبر کا کوڈ: 1163955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163955/نظربندی-کے-خلاف-میرواعظ-مولوی-عمر-فاروق-نے-کشمیر-ہائی-کورٹ-میں-عرضی-دائر-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com