QR CodeQR Code

بیرون ملک 9 شہریوں کے اغواء میں ملوث دو انسانی اسمگلرز مردان سے گرفتار

2 Oct 2024 18:36

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اغوا ہونے والے شہریوں کو بھی انسانی اسمگلروں کے چنگل سے بازیاب کروالیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک 9 شہریوں کے اغواء کے معاملے میں انسانی اسمگلنگ اور اغواء میں ملوث دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان کا وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ادارے نے انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی سطح پر اغوا برائے تاوان میں ملوث دو انسانی ٹریفکرز  کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ان میں رحمت اللہ اور عمران شامل ہیں جنہیں مردان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان بھاری رقوم کے عوض معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے یورپ بھجوانے کے نام پر شہریوں کوایران اور ترکی کے سرحدی شہر ماکو کے مقام یرغمال بنایا۔

حکام کے مطابق ملزمان نے شہریوں سے فی کس 4 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزمان مطالبات منوانے کے لیے اغواء شدہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اغوا ہونے والے شہریوں کو بھی انسانی اسمگلروں کے چنگل سے بازیاب کروالیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1163929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163929/بیرون-ملک-9-شہریوں-کے-اغواء-میں-ملوث-دو-انسانی-اسمگلرز-مردان-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com