QR CodeQR Code

پختونخوا میں پہلے تین ماہ کے دوران ٹیکسز میں 41 فیصد اضافہ ہوا، صوبائی مشیر خزانہ

2 Oct 2024 18:32

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7.69 ارب روپے کے مقابلے میں 10.82 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی مدت کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 25 فیصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی ریونیو اتھارٹی نے پہلے تین ماہ کے محصولات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7.69 ارب روپے کے مقابلے میں 10.82 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی مدت کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 25 فیصد ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ پنجاب اور سندھ کی ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1163927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163927/پختونخوا-میں-پہلے-تین-ماہ-کے-دوران-ٹیکسز-41-فیصد-اضافہ-ہوا-صوبائی-مشیر-خزانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com