QR CodeQR Code

اسرائیل نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

2 Oct 2024 17:16

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے گھناؤنے حملے کی واضح طور پر مذمت نہیں کر سکتا جیسا کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے کیا ہے، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا مستحق نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کو ملک میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کی واضح طور پر مذمت نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران کی سخت الفاظ میں مذمت کرنے میں ناکامی کی وجہ سے انتونیو گوتریس اسرائیل میں غیر مقبول شخص بن گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے گھناؤنے حملے کی واضح طور پر مذمت نہیں کر سکتا جیسا کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے کیا ہے، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا مستحق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل انتونیو گوتیرس کے ساتھ یا ان کے بغیر بھی اپنے شہریوں کا دفاع اور قومی وقار کو برقرار رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 1163909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163909/اسرائیل-نے-سیکریٹری-جنرل-اقوام-متحدہ-کے-ملک-میں-داخلے-پر-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com