QR CodeQR Code

پی آئی اے کا ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن معطل

2 Oct 2024 16:22

استنبول ایئرپورٹ پر پی آئی اے نے انوینٹری اور سلاٹ کی مد میں عدم ادائیگی پر 28 ستمبر سے آپریشن بند کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عدم ادائیگی کے باعث پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 اکتوبر تک پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز ترکیہ کیلئے آپریٹ نہیں ہوگی۔ پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کیلئے آپریٹ کرتا ہے۔ استنبول ایئرپورٹ پر پی آئی اے نے انوینٹری اور سلاٹ کی مد میں عدم ادائیگی پر 28 ستمبر سے آپریشن بند کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1163901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163901/پی-آئی-اے-کا-ترکیہ-کیلئے-فلائٹ-آپریشن-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com