QR CodeQR Code

پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ

2 Oct 2024 16:19

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط ملنے سے زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں، بینکاری میں جدت لا کر معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط ملنے سے زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط موصول ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1163900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163900/پاکستان-کے-زر-مبادلہ-ذخائر-میں-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com