QR CodeQR Code

کراچی سے بیٹھ کر غیر ملکیوں سے فراڈ، 4 ملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ

2 Oct 2024 16:09

ملزمان کے قبضے سے غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کی معلومات برآمد ہوئی۔ ملزمان جعلی کالز کے ذریعے غیر ملکیوں کا ڈیٹا حاصل کرتے تھے، جبکہ جدید الیکٹرانک آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مقامی عدالت نے غیر ملکیوں سے فون کالز کے ذریعے فراڈ کرنے مقدمے میں 4 رکنی گینگ کے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو غیر ملکیوں سے فون کالز کے ذریعے فراڈ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے چار رکنی گینگ کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں حسن، محمد مصطفیٰ، عبدالصمد اور ارتضیٰ شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گلشن اقبال سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کی معلومات برآمد ہوئی۔ ملزمان جعلی کالز کے ذریعے غیر ملکیوں کا ڈیٹا حاصل کرتے تھے، جبکہ جدید الیکٹرانک آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا۔ ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔


خبر کا کوڈ: 1163898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163898/کراچی-سے-بیٹھ-کر-غیر-ملکیوں-فراڈ-4-ملزمان-ریمانڈ-پر-جیل-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com