QR CodeQR Code

اوریا مقبول جان کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا کیس، ٹرائل شروع ہو گیا

2 Oct 2024 16:02

عدالت نے مزید سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کو چالان کی نقول پیش کرنے کیلئے آئندہ  سماعت پر طلب کر لیا۔ عدالت میں اوریا مقبول جان کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اوریا مقبول جان کیخلاف ایف آئی اے نے وی لاگ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے اور سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرکے چالان پیش کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز اینکر اوریا مقبول جان کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر کی عدالت میں اوریا مقبول جان کا چالان پیش کر دیا گیا جس کے بعد اب باقاعدہ سماعت ہوگی۔ عدالت نے ملزم کی حاضری مکمل کرکے مزید سماعت آٹھ اکتوبرتک ملتوی کردی۔ عدالت میں چالان پیش ہونے پر ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کو جیل سے لا کر پیش کیا۔ عدالت میں اوریا مقبول جان کی حاضری مکمل کی گئی۔ عدالت نے مزید سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کو چالان کی نقول پیش کرنے کیلئے آئندہ  سماعت پر طلب کر لیا۔ عدالت میں اوریا مقبول جان کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اوریا مقبول جان کیخلاف ایف آئی اے نے وی لاگ کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے اور سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرکے چالان پیش کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1163895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163895/اوریا-مقبول-جان-کیخلاف-مذہبی-منافرت-پھیلانے-کا-کیس-ٹرائل-شروع-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com