QR CodeQR Code

حالیہ سیاسی بحران پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے، پرویزالہیٰ

2 Oct 2024 14:27

مرکزی صدر تحریک انصاف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صحت کارڈ سکیم ختم کر کے پنجاب حکومت روزانہ ہزاروں غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے، پنجاب کے کاشت کار آج رُل گئے ہیں، کوئی ان کا والی وارث نہیں، آج دوسروں کیلئے اناج اگانے والوں کے اپنے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں پر جتنے مرضی جھوٹے پرچے کروا لیں لیکن اب ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں، عدلیہ پر پورا یقین ہے۔ مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سکیم ختم کر کے پنجاب حکومت روزانہ ہزاروں غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے، پنجاب کے کاشت کار آج رُل گئے ہیں، کوئی ان کا والی وارث نہیں، آج دوسروں کیلئے اناج اگانے والوں کے اپنے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1163889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163889/حالیہ-سیاسی-بحران-پی-ٹی-ا-ئی-کا-مینڈیٹ-تسلیم-نہ-کرنے-نتیجہ-ہے-پرویزالہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com