QR CodeQR Code

کوئٹہ، سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی مجلس کا انعقاد

2 Oct 2024 09:30

تعزیتی مجلس عزاء سے امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین نے خطاب کیا، جبکہ مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے سلسلے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ تعزیتی مجلس کا انعقاد انجمن و ہیئت امامبارگاہ نچاری، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان، اتحاد علمائے اسلام کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل بلوچستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر کوئٹہ کے عوام نے شرکت کرتے ہوئے علامہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ علی حسنین حسینی نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی صورتحال، شہید سید حسن نصراللہ کی خدمات اور اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جدوجہد کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ عالم اسلام کے ایک بہادر لیڈر تھے، جنہوں نے غاصب رژیم اسرائیل کی نیندیں حرام کر دی تھی۔ وہ اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے مقصد سے دست بردار نہیں ہوئے اور مظلوم فلسطینیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے اسرائیل کا مقابلہ کیا۔ مجلس عزاء میں شہید حسن نصراللہ اور دیگر کے لئے فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1163822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163822/کوئٹہ-سید-حسن-نصراللہ-کی-شہادت-پر-تعزیتی-مجلس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com