QR CodeQR Code

ایران نے اہم اسرائیلی بیس کو ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا

2 Oct 2024 00:44

تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔ تہران ٹائمز نے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے نیواٹم ائیر بیس سمیت دو اہداف پر ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل داغے اور نقصان پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔ میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔ تہران ٹائمز نے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے نیواٹم ائیر بیس سمیت دو اہداف پر ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل داغے اور نقصان پہنچایا۔

تہران ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایف 35 جہازوں کے ذریعے 27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت لبنان میں بمباری کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایا کہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کیلئے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1163796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1163796/ایران-نے-اہم-اسرائیلی-بیس-کو-ہائپر-سونک-فتح-بیلسٹک-میزائل-سے-نشانہ-بنایا-ایرانی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com